یورپی کمیشن اور پارلیمان کے اخراجات میں کمی کرے،آسڑیا

منگل 5 جون 2018 15:34

وی اینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) آسٹریا نے یورپی کمیشن اور پارلیمان کے اخراجات میں کمی کے مطالبے کو دہرا دیا، برسلز اخراجات میں کمی کر کے مثالی آغاز کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا نے یورپی کمیشن اور یورپی پارلیمان کے اخراجات میں کمی کے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی چانسلر سباستیان کرس کے مطابق اگر یورپ کو بچت کرنا ہے، تو برسلز کو پہلے اپنے انتظامی اداروں کے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے مثالی آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے یورپی کمیشن کو چھوٹا کرنے اور یورپی پارلیمان کے دو میں سے صرف ایک دفتر کا انتخاب کرنے کی تجویز بھی دی۔ یورپی پارلمیان کے برسلز اور اسٹراس برگ میں دفاتر قائم ہیں۔کرس کے بقول یورپی کمیشن کو زیادہ موئثر بنانا بھی ضروری ہے۔ آسٹریا یکم جولائی سے چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کا صدر ملک ہو گا۔

متعلقہ عنوان :