روس کے لئے مستحکم اور خوشحال یورپی یونین اہم ہے، پیوٹن

روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتا،روسی صدر

منگل جون 15:34

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس مستحکم اور خوشحال یورپی یونین میں دلچسپی رکھتا ہے،،یورپی یونین اہم اقتصادی ساتھی بھی بن سکتی ہے، روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سیاسی تعاون کی وکالت کی ہے۔

(جاری ہے)

پوٹن کے بقول روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے، جو ایک اہم اقتصادی ساتھی بھی ہو۔ پوٹن نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ روسی صدر آج منگل کو آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس کی ترسیل کے معاہدیکے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر ویانا پہنچ رہے ہیں۔ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد آسٹریا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔