وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم سے نکال باہر کریں، واشنگٹن

،وینزویلا کے انتخابات دھوکے کے سوا کچھ نہیں،صدر نکولاس مادورو جمہوریت کے قاتل ہیں،مائیک پومیو

منگل جون 15:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) واشنگٹن نے کہا ہے کہ وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم سے نکال دینا چاہیے،وینزویلا کے انتخابات دھوکے کے سوا کچھ نہیں،صدر نکولاس مادورو جمہوریت کے قاتل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم(او اے ایس)سے نکال دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے او اے ایس کے ایک اجلاس میں کہا کہ مئی میں وینزویلا میں ہونے والے انتخابات ایک دھوکا تھے۔

انہوں نے صدر نکولاس مادورو پر جمہوریت کو تار تار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ارجنٹائن، برازیل، میکسیکو، کینیڈا،، چلی اور پیرو نے اس امریکی قرارداد کی تائید کی، جس میں وینزویلا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔ امریکی ریاستوں کی تنظیم کے کل پینتیس رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا صدر دفتر واشنگٹن میں ہے۔