پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 12 جون کو آمنے سامنے ہوں گی

منگل جون 15:34

ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ یورپ میں مصروف ہے، گرین شرٹس نے پہلے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں شرکت کی اور اس نے میزبان ٹیم کو واحد ٹیسٹ میں شکست فاش سے دوچار کیا، اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو کہ 1-1 سے برابر رہی اب شاہین سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔