شاہ رخ خان کی بیٹی باپ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان کھلاڑی شوب مان گل پر دل ہار گئیں

منگل جون 15:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سہانا خان انڈین پریمیر لیگ((آئی پی ایل))میں اپنے والد شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان کھلاڑی پر مر مٹی ہیں۔ آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچوں کے بعد سہانا خان اور مذکورہ کرکٹر کو اکثر ایک دوسرے کیساتھ گفتگو کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یقینا دونوں کی ملاقات آئی پی ایل 2018میں ہی ہوئی ہے اور یہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ دائیں ہاتھ کے بلے باز شوب مان گل ہیں جنہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت سے مداح بنا لئے ہیں۔ آئی پی ایل کے میچز میںاکثرا ان دونوں کو آپس میں بات کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔ دونوں کی ملاقات آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ہی ہوئی تھی۔ اس سیزن میں شوبھ مان نے اچھی کارکردگی کے ذریعے جہاں کئی افراد کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں شاہ رخ خان کی بیٹی بھی خود پر قابو نہ رکھ سکیں۔دونوں جانب سے ہی کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں ہے لیکن دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ تو پک رہا ہے کیونکہ سہانا خان کو اس سے پہلے کسی کیساتھ ایسے گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔