عمر ایسوسی ایٹس نے نیشنل بنک کو 29رنز سے ہرا کر رمضان ٹی 20کپ 2018کا ٹائٹل جیت لیا

منگل جون 15:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) عمر ایسوسی ایٹس نے نیشنل بنک کو 29رنز سے شکست دے کر رمضان ٹی 20کپ 2018کا ٹائٹل جیت لیا۔ نیشنل بنک کی ٹیم 202رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ عمر ایسوسی ایٹس کے عثمان خان کو 71رنز کی دلکش اننگزکھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کپ کے فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71رنز بنائے۔ عمر اکمل 46اور محمد نواز 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بلال آصف اور غلام مدثر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل بنک کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔ احسن علی 42 اور رضا علی ڈار 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد نواز نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انور علی نے دو کھلاڑیون کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :