ورلڈ کپ سے قبل برازیلین کپتان نیمار کی دھوم

منگل 5 جون 2018 15:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ورلڈ کپ سے قبل برازیلین کپتان فٹ ہوگئے۔ نیمار نے دوستانہ میچ میں گول داغ دیا۔ سعودی عرب کو شکست ۔ اسپین اور سوئٹزر لینڈ کا میچ برابر رہا۔نیمار کی فارم واپس آگئی ۔

(جاری ہے)

انجری سے نجات کے بعد کرویشیا کے خلاف میچ میں برازیلین کپتان نے گول داغ دیا۔ برازیل نے میچ دو صفر سے جیت لیا۔ایک دوسرے میچ میں سعودی عرب کو پیرو نے شکست سے دوچار کردیا۔ میچ کے آغاز سے ہی کنٹرول سنبھال لیا۔ اے کاریلو نے ایک جبکہ پی گریرو نے دو گول اسکور کئے۔اسپین اور سوئٹزر لینڈ کا دوستانہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

متعلقہ عنوان :