روسی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائنی صحافی کو 12سال قید سنادی

یوکرائن نے صحافی کی سزامستردکردی،بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں اورسیاسی کارروائی کی گئی،ردعمل

منگل 5 جون 2018 15:36

کیف/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) روس کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک یوکرائنی صحافی کو بارہ برس قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوکرائن نے اس سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی کارروائی قرار دیا ہیمقامی میڈیا کے مطابق روسی سکیورٹی ایجنسی نے بتایاکہ یہ صحافی یوکرائنی فوجی انٹیلی جنس کے لیے کام کر رہا تھا۔ دوسری جانب یوکرائن نے اس سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی کارروائی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ رومن سوشینکو نامی صحافی کو 2016میں ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایک عشرے سے زائد عرصے تک یوکرائنی سرکاری نیوز ایجنسی کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :