اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان پر نئی پابندیاں عائد ہونے کی حمایت کردی

فریقین کو پانچ سالہ تنازعہ ختم کرنے کی خاطر مذاکرات پر لانے کے لیے ضروری ہے دباؤ بڑھایا جائے،عالمی ادارہ

منگل 5 جون 2018 15:39

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدیدار نے عالمی طاقتوں کی طرف سے جنوبی سوڈان پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کر دی ہے اورکہاہے کہ فریقین کو پانچ سالہ تنازعہ ختم کرنے کی خاطر مذاکرات پر لانے کے لیے ضروری ہے دباؤ بڑھایا جائے،عرب ٹی وی کے مطابق یو این ایمرجنسی ریلیف کے رابطہ کار مارک لوکوک نے جنیوا میں کہا کہ اس افریقی ملک کے تمام فریقین کو پانچ سالہ تنازعہ ختم کرنے کی خاطر مذاکرات پر لانے کے لیے ضروری ہے کہ ان پر دباؤ بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

ممکنہ پابندیوں کے نتیجے میں جنوبی سوڈان کے کئی رہنماؤں کے غیر ممالک میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے لیے ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :