تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

بدنام زمانہ منشیات فروش اشتہاری مفرور گرفتار ایک کلو چار سو پچاس گرام چرس برآمدمقدمہ درج تفتیش شروع

منگل 5 جون 2018 15:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش اشتہاری مفرور گرفتار ایک کلو چار سو پچاس گرام چرس برآمدمقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ کھوئیرٹہ نے ہمراہ ایس آئی فیصل صدیق،تفتیشی آفسر سردار تاصف،ڈی ایف سی راجہ خضر، ابرار مرزا، دلشاد راجہ نے مخبر کی اطلاع پر سیری کے مقام پر چھاپہ مار کر پولیس کو مطلوب مفرو و اشتہاری ملزم ارشد بٹ ولد اسلم بٹ کو اس کے گھر سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1450گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی-