علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاٹا میں تعلیمی سہولتوںکو اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے

منگل 5 جون 2018 15:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاٹا میں تعلیمی سہولتوںکو اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ان اقدامات میںشمالی وزیر ستان ایجنسی ، وانا میں رابطہ آفس کا قیام بھی شامل ہے جس سے ارد گرد کے علاقوں جس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک بھی شامل ہیں کے عوام کی تعلیمی ضرور تیں پورا ہوں گی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی دور دراز اور نظر انداز شدہ علاقوںکے عوام کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے کوششیں اور اقدامات کررہے ہیں ۔ وانا میں یونیورسٹی کے رابطہ آفس کا قیام بھی اُن اقدامات کا حصہ ہے۔یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے عوام کو میٹرک کی مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔ وانا کی آبادی تقریباً ساڑے 6 لاکھ ہے ۔

(جاری ہے)

اوپن یونیورسٹی ان کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ڈائریکٹوریٹ ریجنل سروسسزکے مطابق یونیورسٹی وانا میں سٹڈی سینٹرز اور امتحانی مراکز کی سہولتیں پہلے سے فراہم کررہی ہیں ۔ اب ان سہولتوں میں اضافہ کرکے ایک مستقل رابطہ دفترقائم کیا جارہا ہے جس سے وہاں کے طلبہ اپنے مسائل فوری طور پر حل کرواسکیں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی ملک بھر کے جیلوں میں مقید افراد ،ہر طرح کی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ، ڈراپ آئوٹ گرلز اور خواجہ سرائوں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔

یونیورسٹی نے تعلیمی اخراجات ادا نہ کرسکنے والے طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئی9۔مختلف سکالرشپ اسکیمیں بھی متعارف کی ہیں اور اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے اپنی سالانہ بجٹ میں 170ملین روپے مختص کردئیے ہیں۔اِن سکالرشپس سے فاٹا کے اندر نکل مکانی کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔