تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ و دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن اور تمام ریٹرننگ افسران کو فوری طور پر مہیا کریں،الیکشن کمیشن آف پاکستان

منگل 5 جون 2018 15:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ اور خواتین وغیر مسلم نششتوں کی ترجیحی فہرستوں کو جاری کرنے کے لئے جماعت کی جانب سے مقرر کئے گئے مجاز عہدیدار کا نام و دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن اور تمام ریٹرننگ افسران کو فوری طور پر مہیا کریں تاکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے میں ریٹرننگ افسران کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔