رینجرز کی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

منگل 5 جون 2018 15:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اتحاد ٹائون کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عابد عرف گڈو کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق کالعم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم اورنگی ٹائون اور ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے ساحل اور گذری کے علاقوں سے 2 ملزمان حیدر عباس عرف شمسی اور علی رضا زیدی کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا اور قانونی چارہ جوئی کے لئے تینوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔