تاجربرادری کا ن لیگ سے محمد علی میاں کو صوبائی اسمبلی کاٹکٹ دینے کامطالبہ

منگل 5 جون 2018 15:43

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) تاجر برادری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ لاہور چیمبر کے سابق صدراور وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر محمد علی میاں کو صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیکر تاجر برادری کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ہال روڈ، اردو بازار، فیروز پور روڈ، گنپت روڈ، انارکلی ، برانڈرتھ روڈ اور شہر کی دیگر اہم مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر نمائندوں نے کہا کہ ان کے پر زور مطالبے پر محمد علی میاں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159اور پی پی 166سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر نامزدگی کے لیے درخواست مسلم لیگ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے تجارت کی حیثیت سے محمد علی میاں نے تاجر برادری کے لیے انمول خدمات سرانجام دیں اور حکومت و تاجروں کے درمیان رابطے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں تاجر برادری کی نمائندگی کے لیے محمد علی میاں سے بہتر اور کوئی نہیں ہوسکتا لہذا انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کیا جائے۔