ناقص برف بنانے والے کارخانوں کیخلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت

منگل جون 15:58

سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء)کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے عوامی شکایات پر ناقص برف بنانے والے کارخانوں کی خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایات جاری کردی ہیں اور تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں واقع برف کے کارخانوں میں تیار ہونیوالی برف کے معیار کو چیک کریں اورغیر معیاری اور مضرِ صحت برف تیار کرنیوالے کارخانوں کو فوری طور پر سیل کردیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹوں میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف مل سکے۔