موبائل فون و سوشل میڈیا کی وجہ سے عید کارڈ بھیجنے کا رواج کم ہونے لگا

منگل 5 جون 2018 15:58

موبائل فون و سوشل میڈیا کی وجہ سے عید کارڈ بھیجنے کا رواج کم ہونے لگا
سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) عید کارڈ عید کی روایات میں شامل تھا ، لوگ اپنے پیاروں کو عید پر دلفریب ڈیزائن پر مشتمل عید کارڈز بھجواتے تھے جن میں عید کے اشعار کو خصوصی طور پر شامل کیا جاتا تھا۔ لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی وجہ سے اب عید کارڈکا رواج آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوںکا کہنا ہے کہ رشتہ داروں اور دوستوںکو عید کارڈ بھیجنے کی جگہ موبائل فون نے حاصل کرلی ہے،قبل ازیں سیاستدان‘ وزراء اور سرکاری افسران اپنے محکموں کی جانب سے کارڈ چھپوا کر اپنے پیاروں کو ارسال کرتے تھے مگر اب انہوں نے بھی ایس ایم ایس اور ٹویٹ کے ذریعے عید کے پیغامات دینا شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے عید کارڈ کی روایت دم توڑتی نظر آرہی ہے اور بازاروں میںبھی کہیں کہیں عید کارڈ کے سٹال نظر آتے ہیںجسکی بڑی وجہ موبائل فون ہے۔

متعلقہ عنوان :