چار پائی پر سوئی بچی کو تیز رفتار ٹر یکٹر نے کچل ڈالا

منگل جون 15:58

سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ڈیرہ پر سوئی میں 11سالہ بچی پر ٹر یکٹر چڑھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی موضع ڈھکواں کے دوست محمد کے اہلِ خانہ زرعی زمین سے ملحقہ ڈیرہ پر سوئے ہوئے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹر یکٹر جسے شاہین ممتاز چلا رہا تھا نے چار پائی پر سوئی 11سالہ بچی کو کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

ٹر یکٹر ڈرائیو رشاہین ممتاز کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :