سرگودہا میں فرانزک لیبارٹری آپریشنل ہو چکی ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل جون 15:58

سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودہا میں فرانزک لیبارٹری آپریشنل ہو چکی ہے ۔ لیبارٹری کے قیام سے پولیس اور دیگر اداروں کو مختلف نوعیت کے مقدمات کی تشخیص اور حتمی نتائج کے حصول میں مددملے گی جس سے جرائم کی تعداد میں کمی واقع ہو گی ۔ اس لیبارٹری کے قیام سے سرگودہاکے شہریوں کے مسائل او رانہیں مقامی طو رپر مختلف اداروں کی تفتیش کے نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فرانزک لیبارٹری کادورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی ‘ ایکسین بلڈنگ خالد محی الدین اور فرانزک لیبارٹری کے منتظمین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹری کے مختلف شعبے دیکھے او رانہیں لیبارٹری کے آپریشنل طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹری کی عمارت کے کوالٹی آف ورک کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کی افادیت اور ضروریات کے پیش نظر لیبارٹری کے رزلٹ کو قابل اعتماد بنانے کیلئے بھر پور محنت اور دیانتداری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار (مارکی ) کمپنی باغ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز کاجائزہ لیتے ہوئے اشیائے ضرورت کی فراہمی ‘ کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو رمضان بازار کے علاوہ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ریٹس پر کڑی نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد، ریونیو آفیسر راجہ لیاقت علی اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی اشفاق احمد سندھوبھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :