ٹورازم کمپلیکس میں ون ونڈو کے تحت سیاحوں کو تمام سہولتیں میسر ہونگی‘وزیر اطلاعات وسیاحت آزاد کشمیر

تمام انٹری پوانٹس پر ٹورازم انفارمیشن سینٹرز کے قیام کا مقصد پاکستان اور دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو بہترین گائیڈنس فراہم کرنا ہے‘ مشتاق منہاس

منگل 5 جون 2018 15:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات،،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ ٹورازم کمپلیکس میں ون ونڈو کے تحت سیاحوں کو تمام سہولتیں میسر ہونگی۔سیاحت کو فروغ دینے کیلیے اہم اقدامات کریں گے تاکہ زیادہ زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بسنے والے بھی اپنے چھوٹے چھوٹے کاروبار کے ذریعے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔

ٹورازم کوریڈور سیاحت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے سیکرٹری اطلاعات و سیاحت محترمہ مدحت شہزاد کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ویژن دیا تھا اس کو پورا کرنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ٹورازم کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ہے جس میں اب سیاحوں کو ایک ہی جگہ پہ تمام سہولتیں حاصل ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام انٹری پوانٹس پر ٹورازم انفارمیشن سینٹرز کے قیام کا مقصد پاکستان اور دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو بہترین گائیڈنس فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بھی اس شعبے میں مزید پراجیکٹس کو مکمل۔کیا جائے گا۔۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاحت کی ترقی بنیادی ڈھانچے سے متصل ہے حکومت اس بات پر فوکس کئے ہوئے ہے کہ بین الاضلاعی سڑکوں کا ایسا جال بچھایا جائے جس سے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان تر بنائی جا سکے۔

انہوں نے کشمیری عوام کی مہمان۔نوازی کو سراہا اور کہا کہ کشمیری قوم اس لحاظ سے انتہائی ملنسار اور کلچرڈ ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والے انتہائی اچھا اثر لیکر واپس جاتے ہیں جو ایک حوصلہ افزا قدم ہی-