بھارت تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی پر نہتے ،معصوم ،بے گناہ اورعام شہریوں کو تشدد کانشانہ بنا کر کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکتا

مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء کا بیان

منگل 5 جون 2018 15:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء نے مقبوضہ کشمیر کے اندر بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی ،نوجوانوں کے اغواء ،تلاشیوں کے نام پر چادر اورچاردیواری کے تقدس کو مجروح کیے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی پر نہتے ،معصوم ،بے گناہ اورعام شہریوں کو تشدد کانشانہ بنا کر کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکتا ،کپواڑہ ،بانڈی پورہ ،پلوامہ اورسوپور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیس سے زائد نوجوانوں کی شہادت بھارتی ریاستی دہشتگری کامنہ بولتا ثبوت ہے ، محترمہ مہرالنساء نے پاکستان سمیت جملہ اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے ،،بھارتی مظالم کو بند کروانے کیلئے اپنا بین الاقوامی اثررسوخ استعمال کریں تاکہ کشمیری قوم کی منظم نسل کشی کا نہ صرف خاتمہ ہوسکے بلکہ انہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت مل سکے -