آزاد کشمیرکے تاجر اربوں روپے ریونیو دینے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں ‘بنیادی سہولیات حکومت کی ذمہ داری ، سستی برداشت نہیں کی جائے گی ‘منگلاڈیم کے نام پر تین بار میرپور کے لوگوں کو اجاڑا گیااور بہت پرکشش وعدے کیے گیے کہ انھیں جدید سہولیات دیں جائیں گی ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا

صدر انجمن تاجراںسہیل شجاع مجاہد کی بات چیت

منگل 5 جون 2018 15:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) صدر انجمن تاجراںسہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ آزاد کشمیرکے تاجر اربوں روپے ریونیو دینے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں بنیادی سہولیات حکومت کی ذمہ داری ، سستی برداشت نہیں کی جائے گی منگلاڈیم کے نام پر تین بار میرپور کے لوگوں کو اجاڑا گیااور بہت پرکشش وعدے کیے گیے کہ انھیں جدید سہولیات دیں جائیں گی ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیاجو کہ اداروں کی نا اہلی ہے۔

میرپور کی کھنڈارت سٹرکیں ہوں یا پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ہویا بجلی کی لوڈشیڈنگ عرض میرپور کے تاجر اور عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں جائیں تو اددویات نہیں ملتی ان تمام مسائل کے حل کیلئے تاجروں کو متحد ہونا پڑے گا ،انھوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے میرپور کے لوگوں کو گیس فراہمی کے جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بن خر ماں سے سنگھوٹ اور تھوتھال سے کلیال تک پورے شہر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جہاں سوئی گیس موجود نہیں وہاں کی عوام کو متحد کرکے ایک مقام پر جمع کریں گے ،انھوں نے کہا شہری حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔ سہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ ماہ رمضان میں بجلی کی آنکھ مچولی زیادتی ہے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں سڑکوں پر مختلف اداروں اور ٹرسٹوں کے تعاون سے لگائے گے درختوں کو پانی لگایا جائے شدید گر می میں پودے سوکھ رہے ہیں ایم ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن پانی کے ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں میرپور شہر کو رول ماڈل اسٹیٹ بنانے کیلئے عملی اقدمات اٹھانا ہو ں گے ۔

سہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ تاجروں کے انتخابات انشا اللہ ہوں گے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔