ڈڈیال انڈسٹری ایریا کو تمام بنیادی سہولیا ت فراہم کرینگے،ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کے لیے تارکین وطن سرمایہ کاری کریں‘ ڈڈیال کے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے رہنماء و نائب صدر آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اعجاز دلاور خان کی وفد سے بات چیت

منگل 5 جون 2018 15:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے راہنماء و نائب صدر آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس راجہ محمد اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ ڈڈیال انڈسٹری ایریا کو تمام بنیادی سہولیا ت فراہم کرینگے،ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کے لیے تارکین وطن سرمایہ کاری کریں، ڈڈیال کے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گئے،ڈڈیال کے عوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ،عوام علاقہ نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع و استحکام کے لیے قربانی دی ہے، ڈڈیال کی تعمیر و ترقی میں تارکین وطن کا کردار قابل تحسین ہے ، بریگیڈ ئر( ر) راجہ دلاور مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گئے ،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز ڈڈیال کے دورہ کے دوران ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ ڈڈیال سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد برطانیہ میں مقیم ہے،تارکین وطن ڈڈیال میں بھی سرمایہ کاری کریں اُنکو انڈسٹری ایریا میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرینگے ،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ ڈڈیال بریگیڈئر(ر) راجہ دلاور خان کا علاقہ ہے اس کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کے لیے کوئی فروگزاشت نہیں کرینگے۔