جمعیت علماء مشائخ جموں وکشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) جمعیت علماء مشائخ جموں وکشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی ،سینئر مدرس مولانا محمد بشیر نقشبندی، صاحبزادہ پیر محمد زبیرالدین تبسم ،حافظ الیاس احمد قادری ، صوبیدار(ر) حاجی محمد صابر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور صاحبزادہ پیر سید صادق حسین شاہ گیلانی (مرحوم) سجادہ نشین دربار عالیہ آف پناگ شریف کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خطہ کی عظیم روحانی بزرگ شخصیت تھے،لاکھوں لوگ اس آستانے سے فیض حاصل کرتے ہیں،اُنکی وفات پورے خطہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے،ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صاحبزادہ پیر سید صادق حسین شاہ گیلانی (مرحوم) کی وفات پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تعزیتی اجلاس سے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے بھی خطاب کیا اور صاحبزادہ پیر سید صادق حسین شاہ گیلانی (مرحوم) کی زندگی بارے روشنی ڈالتے ہوئے اُنکی وفات کو ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا ،بعدازاں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :