جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے‘جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکن اللہ کے اس پیغام کو گائوں قریہ اور ہربستی تک پہنچائیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب

منگل 5 جون 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکن اللہ کے اس پیغام کو گائوں قریہ اور ہربستی تک پہنچائیں،رمضان المبارک کی مقدس سعاعتوں سے بھرپور استفاد ہ کریں ،قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا ہدف ہے،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جس قوم کی بچیاں پتھر اٹھا لیں ان کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امیر نورالباری،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس میں امراء اضلاع نے ماہانہ رپورٹ پیش کی اجلاس میں آئندہ کے اہداف طے کیے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن کے ساتھ ہم اپنا تعلق جتنا مضبوط کریں گے اتنا ہی ہمارے اندر دین کی دعوت کی ترغیب پیدا ہو گی ہمارے مسائل کا حل اللہ کی اس کتاب میں موجود ہے ،چھوٹے مسائل سے لے کر برے مسائل تک ہر طرح کامسئلہ اللہ نے کھول کھول بیان کر دیاہے ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے مطالعہ ترک کر دیا ہے ہم قرآن کا مطالعہ ہی نہیںکرتے توسیرت صحابہ اور صلحاء امت کی سیرت کا مطالعہ دور کی بات ہے ،انہوں نے کہاکہ دعوت اور مطالعے کے کلچر کو عام کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا کشمیریوں کی پشتیبانی کرنا یہ ہمارا نصب العین اور دستوری ہدف ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں انسانیت کی خدمت انسانیت کی معراج ہے اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے اس لیے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں ۔