آزاد کشمیر بچائو تحریک وقت کی ضرورتہے ‘ سردار عتیق احمد خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں ریاست کے عوام مسلم کانفرنس کے ساتھ ہیں ‘نواز لیگ نے غیر ملکی آقائوں کو خوش کر نے پر گامزن ، آزاد کشمیر کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے

مسلم کانفرنس کے رہنمائوں عبدالقیوم قمر‘اسلم بٹ‘شکور احمد مغل‘عبدالعزیز‘جمیل احمد مغل و دیگر کا بیان

منگل جون 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) آزاد کشمیر بچائو تحریک وقت کی ضرورت، سردار عتیق احمد خان کی طرف سے دی گئی پر کال پر لبیک کہتے ہیں ریاست جموں وکشمیر کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ساتھ ہیں نواز لیگ نے غیر ملکی آقائوں کو خوش کر نے پر گامزن ، آزاد کشمیر کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ‘صوبہ بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا آئینی ترمیم آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کا اگر سلسلہ شروع کیا گیا تو نتائج برے ثابت ہوں گے تحریک آزادی کشمیر سے منہ پھیرنے والے عوام کی عدالت میں رسوا ہوں گے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر، صدر سٹی محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل،آرگنائزر عبدالعزیز، سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل ، رابطہ سیکرٹری راجہ ارشد حسین ، سیکرٹری ملک اسحاق، ودیگر نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کشمیر کونسل کے معاملہ پر خوشیاں منانا چھوڑ کر ریاست جموں وکشمیر اور تحریک آزادی کشمیر پر توجہ مرکوز کرئے اگر کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی گئی تو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہر جگہ سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کر نے سے بھی گریز نہیں کریں گے میاں نواز شریف نے اپنی کشتی میں خود سوراخ کئے آزاد کشمیر کو با اختیار بنانے کا نعرہ دے کر پہلے سے حاصل شدہ اختیارات بھی ختم کر دیئے گے نواز لیگ روز اول سے تقسیم کشمیر پر گامزن رہی ہے صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی آواز ریاست جموں وکشمیر کی آواز ہے مفادات پرست عناصر جان بوجھ کر تقسیم کشمیر کے ایجنڈے پر گامزن ہیں رائونڈ کا قلعہ تاریک ہونے والا ہے سوشل میڈیا پر صفائی پیش کر نے والے رسوا ہو چکے اپنی ہے حکومت کے دوران نا اہل ہونے والے کس طرح الزام تراشی کر رہے ہیں سمجھ سے بالا تر ہے میرپور شہر کو حالیہ بجٹ میں نظر انداز کیا گیا میرپور کے عوام کی قربانیوں کے صلہ میں لوڈشیڈ نگ ا ور پانی کی قلت کا سامنا افسوس ناک ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت آزاد کشمیر کشمیر کو صوبہ بنانے کے معاملہ کو میڈیا اور عوام کے سامنے لائیں اگر اندھیرے میں کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نواز لیگ آزاد کشمیر پر ہو گی ۔