انسانی حقوق کے عالمی ادارے نظربندکشمیریوں کی رہائی کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو

منگل 5 جون 2018 16:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (آر) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سمیت بھارت کی جیلوں میں نظربندحریت پسند کشمیریوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اس کے کٹھ پتلی آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبہ حریت کو توڑنے کی ناکام کوششیںکررہے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر ترمبو نے جاری بیان میں کہاکہ کشمیری عوام ریاست کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور بھارتی پولیس اوردیگر فورسز حریت پسندرہنمائوں کو پابند سلاسل کرکے ان کی پٴْر امن جدوجہد میں رکاوٹیںپیدا کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں اور انہیںمعیاری غذا اورطبی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹرترمبو نے کہا کہ این آئی اے یا کسی دوسرے بھارتی ادارے کے ذریعے کشمیری عوام یاقیادت کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ آنہوں نے کہا تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت کو تمام فریقوں سے بات چیت کا آغاز کرنا ہوگا۔ بیرسٹر ترمبو نے کہاکہ قابض حکام تہاڑ جیل میں نظر بند حریت رہنمائوںشبیر احمد شاہ، فاروق احمد ڈار ،ایاز اکبر،نعیم احمد خان ،الطاف احمد شاہ ،پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال ،شاہد یوسف اور ظہور وٹالی کے خلاف کوئی واضح ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

آنہوں نے فاروق احمد ڈار کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شدید علالت کے باوجو دطبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ آنہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل ،ایشیا واچ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ حریت پسند کشمیریوں کی فوری رہائی کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔