ایکٹ 74کی ترامیم سے کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ مضبوط ہوگا ‘وزیراعظم فاروق حیدرکا یہ انقلابی اقدام کشمیریوں پر احسان عظیم ہے ‘آزاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی ،حکومت کی خود مختاری کے لیے انقلابی اقدام کیا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظورکی بات چیت

منگل جون 16:01

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظورنے کہا ہے کہ ایکٹ 74کی ترامیم سے کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ مضبوط ہوگا ۔۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کا یہ انقلابی اقدام کشمیریوں پر احسان عظیم ہے آزاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی ،حکومت کی خود مختاری کے لیے انقلابی اقدام کیا ہے جس کو تاریخ میں سنہری حروف سے درج کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا آئینی ترامیم دوتہائی اکثریت سے کامیابی پر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ایکٹ 74کی ترامیم سے کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ مضبوط ہوگا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان آئینی ترامیم سے پاکستان کے تعلقا ت مزید مضبوط اور مستحکم ہو نگے ۔

(جاری ہے)

قائد میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے مطالبات کو درست تصور کرتے ہوئے ۔

کشمیری عوام آزادکشمیر کو خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردارادا کریں گے ۔ آج آزاد خطہ کے اندر مسلم لیگ ن کی حکو مت نے تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کارکنوں کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھااور آئندہ بھی رکھیںگے آ ج کا رکنوں کے کام برابری کی سطح پر کروا رہے ہیں اللہ پاک نے موقع دیا ہے انشا ء اللہ تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا ۔

مسلم لیگ ن پر الزام تراشی کر نے والے اپنی گریبانوں میں جھانکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایکٹ74میں ترامیم راجہ فاروق حیدر کی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری کشمیری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے فاروق حیدر کا یہ انقلابی اقدام آزادکشمیر عوام کے لیے احسان عظیم ہے جسے پوری کشمیری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھا دیئے ہیں جس کی تعریف مخالفین بھی کر رہے ہیں ۔انشاء اللہ آئندہ چند سالوں میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ۔