جموں کشمیر فلاح عام سوسائٹی نے ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں ایک لاکھ روپے کی تقسیم ‘41بیوہ خواتین کو کپڑے فراہم کئے گئے

منگل 5 جون 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) جموں کشمیر فلاح عام سوسائٹی نے ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں ایک لاکھ روپے نقد تقسیم کئے اس کے علاوہ 41بیوہ خواتین کو کپڑے فراہم کئے گئے ، غریب مسکین یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے 20جون تک دفتر ہذا سے فارم فل کر رکے جمع کروا دیں تاکہ یتیم غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر فلاح عام سوسائٹی کے صدر نجم الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوسائٹی غریب اور نادار بچوں کی تعلیمی ضرروت کو پورا کرنے کیلئے فارم فل کروا رہے ہیں تاکہ یتیم جو بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے انہیں تعلیم کے زیور سے مستفید کر یں انہوں نے کہا کہ 20جون تک جموں کشمیر فلاح عام سوسائٹی کے دفتر زیرو پوائنٹ میں بچوں کے مکمل کوائف فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر فلاح عام سوسائٹی دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی