الخدمت فائونڈیشن ضلع کوٹلی کے زیراہتمام108طلباء وطالبات کوعید گفٹس اورنقدکیش دی گئی ہے ‘الخدمت فائونڈیشن آرفن طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعدادکی کفالت کررہی ہے

الخدمت فائونڈیشن ضلع کوٹلی کے صدرراجہ محمدمشتاق نوازکا تقریب سے خطاب

منگل جون 16:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع کوٹلی کے صدرراجہ محمدمشتاق نوازنے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع کوٹلی کے زیراہتمام108طلباء وطالبات کوعید گفٹس اورنقدکیش دی گئی ہے الخدمت فائونڈیشن آرفن طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعدادکی کفالت کررہی ہے عیدکی خوشیوںمیںآرفن بچوںعیدگفٹس اورنقدکیش دے کران کی مایوسیوںخوشیوںمیںتبدیل کیاجارہاہے اس موقع پرزاہدالحسن چوہدری ایڈووکیٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے الخدمت فائونڈیشن آرفن بچوںکی نہ صرف کفالت کررہی ہے بلکہ ان بچوںکی کردارسازی بھی کررہی ہے تاکہ اس معاشرے کوباکرداراورصالح افرادمہیاکیے جاسکیںاسی صورت میںیہ معاشرہ امن وامان کاگہوارہ بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

عیدکے اس پرمسرت اورخوشیوںبھرے لمحات میںآرفن بچوںکوعیدگفٹس اورنقدانعامات دے کران کی خوشیوںکودوبالاکیاگیاہے یہ چمکتے دمکتے چہرے انشاء اللہ کل کاروشن مستقبل ہونگے مقررین نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن آرفن بچوں اورمعاشرے میںضرورت مندافراد کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہے مخیرحضرات الخدمت فائونڈیشن کے پاس اپنے عطیات جمع کروائیںتاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکے ۔