حالیہ سالوں کے دوران ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی بینکاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

منگل جون 16:04

حالیہ سالوں کے دوران ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی بینکاری کی شرح میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان رئیل ٹائم انٹربینک سیٹلمینٹ میکنزم (پی آر آئی ایس ایم) کے ذریعے 90.1کھرب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق حالیہ سالوں کے دوران ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی بینکاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ان ذرائع سے بینکنگ کی تیز ترین سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کواٹرلی پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2018 کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح میں 6.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 4لاکھ 46ہزار 500 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 90کھرب روپے سے زائد کا لین دین کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں جنوری تا مارچ کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے ذریعہ کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 3.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :