13 ویں ویتنام انٹرنیشنل نمائش میں شرکت کے لئے 25 جون 2018 تک درخواستیں طلب

منگل 5 جون 2018 16:04

13 ویں ویتنام انٹرنیشنل نمائش میں شرکت کے لئے 25 جون 2018 تک درخواستیں طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ویتنام میں منعقد ہونیو الی 13 ویں ویتنام انٹرنیشنل نمائش میں شرکت کے لئے 25 جون 2018 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں آلات جراحی ادویات طبی آلات بیوٹی پراڈکٹس اور ہسپتالوں کے آلات سمیت دیگر مختلف طبی آلات ومصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائشی اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ عالمی تجارتی نمائش 19تا 22 ستمبر2018 کو ہوچن من ویتنام میں منعقد ہو گی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :