مئی 2018 میں تیل کی فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل جون 16:12

مئی 2018 میں تیل کی فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مئی 2018 کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ جے ایس گلوبل کیپٹل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مئی 2018 میں تیل کی فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس دوران تیل کی فروخت 24لاکھ 49 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو چلانے کے حکومتی فیصلہ کے بعد مئی 2018 میں فرنس آئل کی فروخت 132فیصد کے اضافہ سے 8 لاکھ 57 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں تیل کی مجموعی فروخت میں 4 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم 22.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :