سابق اٹارنی جنرل سردارخان قتل کیس کے ملزم روح اللہ کی گرفتاری کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور

منگل 5 جون 2018 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل سردارخان قتل کیس کے ملزم روح اللہ کی گرفتاری کیلئے وفاق کی جانب سے مزید وقت دینے کی استدعا منظورکرتے ہوئے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق اٹارنی جنرل سردارخان قتل کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے موقف اپنایا کہ ملزم روح اللہ افغانستان میں ہے، اس کی گرفتاری کے لیے افغانستان کے اٹارنی جنرل سے رابطہ ہوا ہے، اشتراوصاف نے استدعا کی کہ ملزم روح اللہ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے مزید وقت دیا جائے، اٹارنی جنرل نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی