منڈی کیلنگ نے فلم اوشنز 8 کے لئے ہندی سیکھنے کو چیلنجنگ قرار دے دیا

منگل جون 16:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ہالی وڈ اداکارہ منڈی کیلنگ نے فلم اوشنز ۔8 کے لئے ہندی سیکھنے کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ منڈی کیلنگ نے کہا ہے کہ ان کی ماں بنگالی اور انگلش بولتی ہیں جبکہ والد تامل اور انگلش بولتے ہیںلیکن میں نے کبھی ہندی زبان نہیں بولی اور نہ ہی باقی ہندی زبانیں سیکھی ہیں اور میرے لئے فلم اوشنز 8 کے لئے ہندی سیکھنا بہت زیادہ چیلنجنگ تھا جس کے باعث مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بطور اداکارہ کسی فلم کے لئے کوئی اور زبان سیکھنا میرے لئے سب سے زیادہ مشکل ترین کام تھا جس کے لئے میں نے کوچ کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار گرے روس کی فلم میں اداکارہ کیٹ بلانشے، سندرا بل لوک، ریحان، ہیلینا بوہم کارٹر بھی شامل ہیں، فلم 8 جون کو ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :