سیف علی خان اپنی فیملی کے ساتھ رواں ہفتے چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن جائیں گے

منگل 5 جون 2018 16:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ و اداکارہ کرینہ کپور خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ رواں ہفتے چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کا سیف علی خان ان دنوں بیٹل آف بکسر پر مبنی فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی عکبسندی آخری مراحل میں ہے، اور اب سیف علی خان اپنی اہلیہ و اداکارہ کرینہ کپور خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ رواں ہفتے 15دن کی چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن جائیں گے اور وہیں سے یورپ بھی جائیں گے۔ چھٹیوں سے واپسی پر سیف علی خان نکھیل ادوانی کی پروڈکشن فلم بازار کے تشہیری گانے کی عکسبندی ہنی سنگھ کے ساتھ کرائیں گے۔۔