( پی ٹی ایم ) کے خلاف اسلام آباد میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

منگل جون 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پختون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے خلاف اسلام آباد میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،مقدمے میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین پریس کلب کے سامنے نفرت انگیز تقاریر کررہے تھے جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔

مقدمے میں سلیم خان سابق ایم پی اے اور محسن داوڑ سمیت دیگر نامزد کئے گئے ہیں۔ملزمان نے پاکستان اور افواج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرکے نقص امن کا خطرہ پیدا کیا۔واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ رات نیشنل پریس کلب کے سامنے سے مظاہرہ کرنے والے 27 افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :