بھارت ، 2 ٹریفک حادثات ، 16 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 5 جون 2018 16:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بھارت میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پہلا حادثہ ریاست میزورام کے پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پہاڑی علاقے میں ایک مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں نو افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء ریاست اترپردیش میںایک ٹرک ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ دونوں حادثات کی تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں ۔ ۔