بھارت ، متی کا تودہ گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ، ایک لاپتہ

منگل جون 16:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ، ریاست میزورام کے علاقے لیونگلائی میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ ایک گھر پر آ گرا ۔ جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ ایک ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے شخص کی تلاش کے لئے ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :