بھارتی فائرنگ و مارٹر گولہ باری کے متاثرین کے حوصلے بلند ہیں، ڈ ی جی میجر جنرل اظہر نوید حیات خان

منگل 5 جون 2018 16:23

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بھارتی فائرنگ و مارٹر گولہ باری کے متاثرین کے حوصلے بلند ہیں۔رینجرز کے جوان دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سرحدوں پر سینہ سپر ہیں ان خیالات کا اظہارڈی جی میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے گذشتہ روز سی ایم ایچ کینٹ سیالکوٹ کا دورہ کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت سے متاثرین کے حوصلے بلند ہیں اللہ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا موثر جواب دیا گیا ہے ، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے سیالکوٹ بھارتی بلااشتعال فائرنگ و مارٹر گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی انکے حوصلوں ور بلند جذبوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل اور اسکی رحمت سے رہتی دنیا تک قائم رہے گا دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دئیے جائیں گے ۔