بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی ائیر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

چند ماہ کے اندر جنگی طیارہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،پہلے واقعہ میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے

منگل 5 جون 2018 16:29

نئی دہلی، گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی ائیر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔، جنگی طیارہ گجرات کے شہر کچ کے ضلع مندرا میں گر کر تباہ ہوا۔ جنگی طیارہ جمنانگر ائیر بیس سے پرواز بھرنے کے بعد بیراجا گاں کے کھیتوں میں جا گرا، طیارہ حادثے کے نتیجے میں کھیتوں میں گھاس چرتی 5 گائیں ہلاک ہوگئیں۔

اس طیارہ حادثے سے متعلق تاحال بھارتی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ طیارے میں سوار پائلٹ سے متعلق بھی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی شہر آسام میں بھارتی فضائیہ کا مائیکرولائٹ وائرس SW-80 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ونگ کمانڈر جے جیمز اور ونگ کمانڈر ڈی ویٹس شامل تھے۔

(جاری ہے)

دونوں پائلٹوں نے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہیلی کاپٹر ضلع کے شمالی حصہ میں جا گرا اور گرتے ہی ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جو پائلٹس کی موت کا موجب بنی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ماہ کے اندر ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ بھارت دفاع تجزیہ کاروں نے کچھ ماہ کے اندر ایک نوعیت کے دوسرے حادثے کا تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کوطیاروں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہئیے جو ائیربیس پر موجود طیاروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، طیاروں کو اڑان بھرنے سے قبل حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنانا چاہئیے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس قسم کے حادثات کی فوری طور پر انکوائری کروا کر حادثوں کی وجہ معلوم کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما ہونے سے روکے جا سکیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :