شیخوپورہ ؛ المناک ٹریفک حادثہ ،2جاں بحق

منگل 5 جون 2018 16:29

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) شیخوپورہ سرگودہا روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنیوالے ڈمپر سے ٹکرا کرٹر یکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تفصیل کے مطابق سکھیکی کے رہائشی نوجوان یاور اور مستقیم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شیخوپورہ آرہے تھے کہ سرگودہا روڈ پر سچا سودا کے قریب ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس پر پیچھے سے آنے والی ٹر یکٹر ٹرالی نے انہیں کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی وہ جاں بحق ہو گئے حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپرکے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔