Live Updates

عمران خان ملکی قیادت کے اہل نہیں ،

الیکشن نعروں کا نہیں کارکردگی کا ہو گا،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال

منگل 5 جون 2018 16:29

عمران خان ملکی قیادت کے اہل نہیں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں اگلا الیکشن نعروں کا نہیں کارکردگی اور تسلسل کا ہو گا ۔ اگر کوئی اناڑی آ گیا تو ترقی کے عمل کو رول بیک کر دے گا۔ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لئے کافی ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلی سے متعلق عمران خان کے یوٹرن کی نااہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ اگلہ الیکشن نعروں کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا ۔ خدانخواستہ کوئی تبدیلی ہو گی تو اربوں ڈالر کے منصوبے رک جائیں گے ہم نے جو منصوبے شروع کئے ہیں انہیں مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ 1990 میں ہم موٹر بناتے تھے اور پیپلزپارٹی آ کر روک دیتی تھی پورا پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے پنجاب کی ترقی کو دنیا سراہتی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ معاملہ عمران اور ریحام کے آپس کا معاملہ ہے ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات