موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے ایزی پیسہ اسمارٹ فون اپلیکیشن فعال کر نے کا فیصلہ

منگل 5 جون 2018 16:29

موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے ایزی پیسہ اسمارٹ فون اپلیکیشن  فعال کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان میں الیکٹرانک طریقے سے ادائیگیوں کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے ادائیگیوں کی صنعت میں معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر کارڈ اورملک کی پہلی اور سب سے بڑی موبائل مالی خدمات فراہم کنندہ، ایزی پیسہ (EasyPaisa) کی جانب سے اب (EasyPaisa)موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے ماسٹر کارڈ کیو آرپے منٹ(Masterpass QR Payment)کو ایزی پیسہ اسمارٹ فون اپلیکیشن پر فعال کردیا جائے گا۔

Masterpass QR ملک کی پہلی انٹرپرائز QRادائیگی کی خدمت ہے جو اسمارٹ صارفین کو ملک بھر میں ہزاروں کاروباری مراکز پر صرف ایک QRکوڈ اسکین کے ذریعے فوری اور محفوظ ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید اور موئثر لاگت ٹیکنالوجی جو اگست 2016میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی صارفین کیلئے سامان اور خدمات کی وسیع اقسام کی خریداری کیلئے ادائیگی کے طریقہء کار کو آسان بناتی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اس شراکت داری کے بعد Masterpass QRسروس اب د س ملین سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائے گی۔ خریداری کے بعد ادائیگیوں کیلئے صارفین کو اب صرف اپنے موبائل فون پر ایزی پیسہ ایپلیکیشن کے ذریعے QRکوڈ کومرچنٹس کے چیک آئوٹ کائو نٹر پر اسکین کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے صارفین کو ادائیگی کی رقم کا اندراج کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ماسٹر کارڈ پاکستان اور مصر کے جنرل منیجر مگدی حسن نے کہا کہ ماسٹر کارڈ نے اپنی خدمات کو پاکستان میں صارفین کو جدید اور آسان ادائیگی کے حل فراہم کرنے پر وقف کیا ہوا ہے ۔ایز ی پیسہ کے ساتھ ہماری شراکت داری ہماری اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو بڑھانے اور ملک میں ماسٹر پاس کیو آر کی بڑھتی ہوئی گنجائش کو پورا کرنے میں پرعزم ہیں۔

اس موقع ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد مصطفی نے کہا کہ ہم اپنے آغاز سے پاکستان کی مالیاتی نظریات کو تبدیل کرنے کیلئے مسلسل محنت کررہے ہیں اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے ہمارے صارفین کو ہزاروں مرچنٹس تک ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کرنے کیلئے رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں اپنے مشترکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ماسٹرکارڈاور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کے عمل کو جاری رکھیں گے۔۔