صدرممنون حسین چین میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

منگل 5 جون 2018 16:29

صدرممنون حسین چین میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی18ویں سربراہ اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) صدرمملکت ممنون حسین ہفتے کے روز سے چین میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدرممنون حسین اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سدابہار تذویراتی تعلقات کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں خصوصاً دوطرفہ تعاون کاجائزہ لیاجائے گاجس میں پیشرفت کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں رہنما سی پیک کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کے دوسرے شعبوں سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔