نگراں حکومت کی اولین ترجیح صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے‘ سید علی ظفر

موجودہ نگراں حکومت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ،کوشش ہو گی کہ کسی سیاسی جماعت کو شکایت نہ ہو

منگل 5 جون 2018 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف سید علی ظفر نے کہا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے ،کوشش کریں گے کہ کسی سیاسی جماعت کو شکایت نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کی پہچان قانون میں برابری اورعدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے اور نگراں حکومت کی اولین ترجیح صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے۔کوشش کریں گے کہ کسی سیاسی جماعت کو شکایت نہ ہو ۔سید علی ظفر نے کہا کہ نگراں حکومت منتخب حکومت کے لئے گائیڈ لائن بنائے گی اور موجودہ نگراں حکومت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔