کراچی،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت رحمت علی شاہ کے دوران تفتیش اہم انکشاف

منگل جون 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کراچی میںسی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت رحمت علی شاہ نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیئے ہیں۔تفتیشی حکام ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد کالعدم جماعت کا اہم کارندہ نکلا،ملزم نے بونیر میں ایف سی اور پولیس کی متعدد چوکیوں پر دستی بم سے حملے کیے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے 2008 میں کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بعد ازاں، 2009 میں امیر یاسین عرف ملا کی سربراہی میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔تیس اپریل 2009 کو بونیر جوڑ ایف سی کیمپ پر حملہ کیا۔