کراچی،منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز چوکی پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

منگل 5 جون 2018 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز چوکی پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کی شام منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ رینجرز حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی آپریشن سیل میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ، مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :