پنجاب بھرمیں 877ٹریفک حادثات میں16 افراد جاںبحق1003زخمی

منگل جون 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی877مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں584افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں403افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات16افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 432ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز444مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت259متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد96حادثات میں110متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 66حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1003متاثرین میں808مرد اور195خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں167فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور539افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ297زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں688موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،79موٹر کاریں،45وین،13مسافربسیں،38ٹرک اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔