فلپائن کے صدر کو لائیو پروگرام میں خاتون کے ہونٹوں پر بوسہ لینے پر تنقید کا سامنا

دوران جلسہ سٹیج پر آنے والی خاتون کوصدرنے بوسے کے لیے راضی کرلیا،فلپائنی گیبریئلا گروپ کی تنقید

منگل 5 جون 2018 16:33

فلپائن کے صدر کو لائیو پروگرام میں خاتون کے ہونٹوں پر بوسہ لینے پر تنقید ..
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء)فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے ایک بار پھر خاتون کے ساتھ اپنے سلوک پر تنازعے کا شکار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر دوتیرتے جنوبی کوریا کے دورے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اسی دوران انھوں نے سٹیج پر آنے والی ایک خاتون کو واپس بلایا اور انھیں بوسے کے لیے راضی کر لیا۔اس غیر متوقع منظر سے لوگوں میں زبردست جوش و خروش نظر آیا۔

ان کے جلسے میں زیادہ تر فلپائن نڑاد افراد شامل تھے۔

(جاری ہے)

فلپائن کی گیبریئلا گروپ نے اس عمل کے لیے صدر دوتیرتے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس گروہ نے اس عمل کو نفرت انگیز اور صدر کو خواتین مخالف قرار دیا ہے۔صدر نے جس خاتون کا بوسہ لیا تھا اس خاتون نے بعد میں کہا کہ اس میں کوئی بری نیت نہیں تھی جبکہ وہ بوسے سے قبل اور اس کے بعد مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئیں۔بہر حال یہ پہلا واقعہ نہیں کہ صدر دوتیرتے پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات لگے ہیں۔ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلپائن نڑاد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔