پارٹی کے قائد سردار خالد ابراہیم خان کی ہر کال پر کارکن اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ‘ سردار سعید خان

منگل جون 16:40

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) جموں کشمیر پیپلزپارٹی حلقہ نمبر چار پونچھ کے سابق جنرل سیکرٹری ٹھیکیدار سردار محمد سعید خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد سردار خالد ابراہیم خان کی ہر کال پر کارکن اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں آزادکشمیر کے اندر کسی بھی غیر آئینی اور میرٹ سے ہٹ کر کیے جانے والے اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے سردار خالد ابراہیم خان اس وقت آزادکشمیر اور پاکستان کے اندر واحد سیاسی لیڈر ہیں جو سنجیدہ سیاست کرتے ہیں ۔

پوری کشمیری قوم کی نظریں اس وقت سردار خالد ابراہیم خان پر لگی ہوئی ہیں آزادکشمیر میں ترقیاتی فنڈز کی جو بندر بانٹ اس وقت جاری ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہم ہر ایک معاملے پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں اور جلد قیادت کی مشاورت سے ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی فنڈز کو ہڑپ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کل تک مسلم کانفرنس کو اداروں کی تباہی کا الزام دینے والی مسلم لیگ ن آج اداروں کی تباہی اور میرٹ کی پامالی میں مسلم کانفرنس سے چار ہاتھ آگے جا چکی ہے سردار سعید خان نے کہا کہ یہ ملک غازی ملت نے ان کرپٹ اور نااہل سیاست دانوں کیلئے حاصل نہیں کیاتھا جب تک میرٹ کی بالادستی قائم ہوتی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور غازی ملت کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے